چاغی: اقراء روضۃ العلم و اطفال دالبندین میں اقبال ڈے کی تقریب میں صدر عوامی تحریک چاغی کی شرکت
مؤرخہ 9 نومبر 2017 کو اقراء روضۃ العلم و اطفال دالبندین کے زیراہتمام شاعر مشرق حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی پاکستان عوامی تحریک ضلع چاغی کے صدر میر میکائیل سنجرانی تھے۔ اس موقع پر سکول میں تقریری مقابلہ منعقد ہوا جس میں سکول کے طلباء نے فکرِ اقبال پر تقاریر کیں۔ میر میکائیکل سنجرانی نے تقاریر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات اور اساتذہ میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
سکول کے پرنسپل مولانا عبدالواحد نے میرمیکائیل کو اعزازی شیلڈ پیش کی، جبکہ میرمیکائیل سنجرانی نے اسکول لائبریری کے لئے قائد انقلاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف ’’تربیتی نصاب برائے فروغ امن اور انسداد دہشتگردی‘‘ (تربیتی نصاب برائے اساتزہ و طلباء) کا تحفہ دیا۔
تبصرہ