خرم نواز گنڈاپور کے سُسر کے ایصال ثواب کیلئے جامع المنہاج میں قرآن خوانی
عوامی تحریک، منہاج القرآن کے رہنماؤں، رفقاء و اراکین کی بڑی
تعداد میں شرکت
جی ایم سکندر، بریگیڈیئر (ر) محمد اقبال، جاوید نواز گنڈاپور، سلیم نواز، قیصر نواز
و دیگر کی شرکت

لاہور (6 نومبر2017) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کے سُسر رحمت اللہ خان (مرحوم) کے ایصال ثواب کیلئے(قل خوانی) قرآن خوانی جامع مسجد المنہاج ماڈل ٹاؤن میں کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن کے نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم سکندر، جاوید نواز گنڈاپور، قیصر نواز گنڈاپور، سلیم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، علامہ سید فرحت حسین شاہ، نور اللہ صدیقی، ساجد بھٹی، بشارت جسپال، سہیل احمد رضا، حاجی محمد اسحاق، حافظ غلام فرید کے علاوہ عوامی تحریک اورمنہاج القرآن کے رفقاء و اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اہل علاقہ نے بھی ایصال ثواب کی محفل میں شرکت کی اور خرم نواز گنڈاپور سے اظہار تعزیت کیا۔ معروف نعت خوان شکیل احمد طاہر اور صابر کمال وٹو نے آقائے دو جہاں حضور اکرم ﷺ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیے۔ سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور کے سُسر اتوار کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ دریں اثناء ڈی ایچ اے میں خرم نواز گنڈاپور کی رہائش گاہ اور مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ان کے دفتر میں مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنماؤں نے خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کر کے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔


تبصرہ