ڈاکٹر طاہرالقادری کا خرم نواز گنڈاپور کے سسر کے انتقال پر اظہار افسوس
صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین سمیت اہم راہنماؤں کی نماز جنازہ میں شرکت
سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں کا خرم نواز گنڈاپور سے اظہار تعزیت
مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کا ختم کل جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں ہوگا
لاہور (5 نومبر 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کے سسر رحمت اللہ خان کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ اللہ کریم مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔ تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین، بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، فیاض وڑائچ، رانا فیاض احمد خان، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، علامہ سید فرحت حسین شاہ، علامہ امداد اللہ خان قادری، علامہ محمد حسین آزاد، اشتیاق حنیف مغل، راجہ زاہد محمود، میاں زاہد اسلام، حاجی منظور، داؤد مشہدی، عبد الحفیظ چوہدری، مشتاق احمد، منشاء مغل، ریحان مقبول سمیت عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی وصوبائی ضلعی راہنماؤں میں بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے لیے مغفرت اور درجان کی بلند ی کے لیے دعائیں کیں۔ نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک تھی۔
دریں اثناء مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں نے بھی خرم نواز گنڈاپور سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش کے لیے دعا کی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کا ختم کل بروز پیر کو جامع المنہاج (مرکزی سیکرٹریٹ) ماڈل ٹاؤن میں بعد نماز ظہر ہوگا۔


تبصرہ