عوامی تحریک جنوبی پنجاب کا مجلس وحدت المسلمین کے رہنما ناصر شیرازی کی بازیابی کا مطالبہ

پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ، سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی، ڈاکٹر زبیر اے خان، چوہدری قمر عباس دھول، نشاط باجوہ ایڈووکیٹ، راؤ عارف رضوی نے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما ناصر شیرازی کے اغواء کو افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور مذمت کی ہے اور انکی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے رہنماؤں نے کہا کہ ناصر شیرازی کے اغواء سے ثابت ہوگیا کہ حکومت شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی کرپشن بچانے کی بجائے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ اگر ناصر شیرازی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو پاکستان عوامی تحریک مجلس وحدت المسلمین کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوجائے گی۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ قومی سلامتی کے ذمہ دار ادارے ناصر شیرازی کو بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔
تبصرہ