ناصر شیرازی کو بازیاب کروایا جائے: خرم نواز گنڈاپور

لاہور (02 نومبر 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے مجلس وحدت المسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر حسین شیرازی ایڈووکیٹ کے اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں فی الفور بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ ناصر شیرازی کو واپڈا چوک لاہور سے اغواء کیا گیا جو کھلی لاقانونیت ہے، انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی طرف سے جسٹس باقر نجفی کے خلاف تعصب پر مبنی کلمات ادا کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر رکھی تھی اور اس پٹیشن کو سننے کے حوالے سے لارجر بنچ بھی تشکیل پاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے موجودہ دور حکومت میں سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی انتہا کی گئی، انہوں نے ناصر شیرازی کو فی الفور بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔


تبصرہ