بھکر: شہید انقلاب عبدالمجید کی سالانہ برسی
پاکستان عوامی تحریک بھکر کے زیراہتمام ڈگر اولکھ میں شہید انقلاب عبدالمجید کی یاد میں تیسری سالانہ برسی کی تقریب 23 اکتوبر 2017ء کو منعقد ہوئی، جس میں سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور اور نائب ناظم اعلیٰ رانا ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر عوامی تحریک بھکر کے مقامی قائدین بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شہید انقلاب عبدالمجید کے جذبے کو سلام پیش کیا۔
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ عبدالمجید شہید نے ملک میں ناانصافی اور ظلم و ستم کے نظام کے خلاف جدوجہد میں اپنی جان قربان کر دی۔ عوامی تحریک کے کارکنان کے جذبہ استقلال کو تاریخ یاد رکھے گی۔ پروگرام میں خرم نواز گنڈاپور نے عبدالمجید شہید کے والد سے ملاقات بھی کی اور انہیں عرفان القران کا تحفہ پیش کیا۔
تبصرہ