پاکستان عوامی تحریک لیہ کا ورکرز کنونشن
پاکستان عوامی تحریک لیہ کا ورکرز کنونشن رواج ہوٹل میں 22 اکتوبر 2017 کو منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک فیاض احمد وڑائچ نے کی۔ صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک سردار سیف اللہ خان ایڈوکیٹ، چوہدری قمر عباس دوھول شیخ نذر حسن ایڈوکیٹ، خضرعباس دھول، فیاض فیصل، چوہدری شاہد، کوڑوخان سید سجاد شاہ، ساجد عباس مٹاوا، مجتبا ڈلو، وقار احمد، منان حمید اور صحافی بھی ورکرز کنونشن میں موجود تھے۔ کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں پروگرام میں شرکت کی۔
اس موقع پر عوامی تحریک کی ضلعی صدارت کے الیکش میں شیخ طاہر سلمان اور جنرل سیکرٹری کیلے امان اللہ سہارن منتخب ہوئے۔ ورکرز کنونشن کے اس پروگرام کو کامیاب کرنے کیلے پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ نے بھرپور محنت کی۔ تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے میں حسنین رضا ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ نے کیے۔ پروگرام کے آخر میں قمر کھوکھر اور مرحوم صاحبزادہ اکرم شاہین کیلے خصوصی دعا کی گئی۔
تبصرہ