حیدرآباد: عوامی تحریک لوئر سندھ کے انتخابات
پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن میں لوئر سندھ کے انتخابات ہوئے، جس میں ندیم احمد نقشبندی صدر لوئر سندھ اور سید کامران پرویز جنرل سکرٹیری لوئر سندھ بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ ان کے انتخاب پر عوامی تحریک حیدرآباد نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ عوامی تحریک حیدرآباد کے رہنماء یونس القادری نے ایک اجلاس میں منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ اس اجلاس میں جان محمد بروہی، ذہیب حسن، مبشر شاہ، احسان، خالد راجپوت اور آفتاب راجپوت شامل تھے۔
تبصرہ