کراچی: پاکستان عوامی تحریک سندھ کے انٹرا پارٹی الیکشن
انٹرا پارٹی الیکشن میں مشتاق صدیقی صدر اور راؤ کامران محمود جنرل سیکرٹری منتخب
پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں صوبہ سندھ کے الیکشن صوبائی سیکرٹریٹ PAT گلشن اقبال کراچی میں منعقد ہوئے، جس میں مشتاق صدیقی صدر اور راؤ کامران جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ انتخابات کی نگرانی الیکشن کمیشن کے نگران مسعود عثمانی کی نے کی۔
اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور عوامی تحریک کی قیادت کا انتخاب کیا۔ الیکشن میں پانچ امیدواروں نے حصہ لیا تھا، جن میں مشتاق صدیقی بطور صدر پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ منتخب ہوئے جبکہ راؤ کامران محمود بلا مقابلہ چار سال کیلئے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔
الیکشن کمیشن کے نگراں مسعود عثمانی کے مطابق ووٹر کا ٹرن آوٹ 75 فیصد رہا اور الیکشن میں کراچی کے چھ اضلاع اور 20 ٹائونز نے حصہ لیا۔ مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، مرکزی رہنماء جواد حامد، پاکستان عوامی تحریک عوامی لائرز موومنٹ کے جنرل سیکرٹری نعیم الدین چوہدری نے بھی الیکشن کے موقع پر موجود تھے۔ دریں اثناء کراچی میں پرامن اور شفاف الیکشن کے انعقاد پر مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور، مرکزی الیکشن کمیشن اور صوبائی الیکشن کمیشن نے مبارکباد پیش کی ہے۔
تبصرہ