کراچی: گلشن اقبال میں PAT کا کنونشن
پاکستان عوامی تحریک کراچی کا کنونشن 16 اکتوبر 2017ء کو گلشن اقبال میں منعقد ہوا، جس میں کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر راو کامران محمود اور عبد الواحد قاسمانی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ مسلسل اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے پابندی عائد کی جائے۔ ن لیگ مسلسل پاک فوج، عدلیہ اور شعائر اسلام کو نشانہ بنا کر اسلام اور پاکستان دشمن طاقتوں کو خوش کر رہی ہے۔ ان قائدین نے کہا موجودہ حکومت کے وزرآء دہشت گرد تنظیموں سے ملے ہوئے ہیں اور انکی پشت پناہی کر رہے ہیں جن سرفہرست راناثناء اللہ ہے۔
انہوں نے کہا تھانوں کوآگ لگانے سے جان نہیں بچے گی ماڈل ٹاؤن میں قتل عام پر حکمران پھانسی پر چڑھیں گے۔ سانحہ ماڈل تاؤن کے شہداء کا خون انکا پیچھا کرتا رہے گا۔ ان قائدین نے سندھ اسمبلی میں عوامی مسائل پر توجہ کے بجائے اپنے مفادات کے تحفظ کے بلوں کے پاس ہونے اسمبلی اراکین کی مراعات میں اضافے پر اپنے رد عمل دیتے ہوئے کہا سندھ اسمبلی میں عوام کے حقوق کیلئے تو ایک بل پاس نہیں ہوا اراکین کو مسلسل نوازا جا رہا ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں جبکہ اراکین اسمبلی اپنی مراعات میں اضافے کے بل پہ بل پاس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا پاک فوج کی وطن کے دفاع کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں ہیں۔ کراچی میں اغواء برائے تاون میں ملوث اہلکاروں کی جرائم پیشہ کاروائیوں پر کہا پولیس میں جرائم کی پشت پناہی کرنے والی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔ اس وقت عوام کا اعتماد پولیس پر ختم ہو چکا ہے۔ پولیس کو اپنی کارکردگی پر توجہ کی ضرورت ہے۔
تبصرہ