اسلام آباد: سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور کا ورکرز کنونشن سے خطاب
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کا ورکرز کنونشن 15 اکتوبر 2017ء کو اسلام آباد میں ہوا، جس کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کی۔ انہوں نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان اور انکے حواری نان ایشوز میں پوری قوم کو الجھا کر کرپشن کیسز کو پس منظر میں دھکیلنا چاہتا ہے۔ یہ کرپٹ اور قاتل مافیا فوج کو متنازعہ بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتساب عدالت میں اشرافیہ کی طرف سے کی جانیوالی غنڈہ گردی قابل گرفت ہے۔
کنونشن سے صدر عوامی تحریک شمالی پنجاب بریگیڈیر (ر) مشتاق احمد، میر واعظ ترین، ضلعی صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری راجہ منیر اعجاز، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، اشتیاق میر ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سردار محمد علی لاشاری، صدیق بٹ، مظفر حسین شاہ، عرفان طاہر، رضوان عباسی، شیخ اقبال، محسن شاہ، یاسین قادری، ملک تنویر، اور دیگر عہدیداران و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔
سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے راجہ منیر اعجاز کو این اے 49 سے اور میر واعظ ترین کو این اے 48 سے بطور امیدوارد نامزد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے حلقہ این اے 49 کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا دینی اور ملی فریضہ سمجھ کر عوامی تحریک کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک بھر سے اہل، دیانت دار اور امانت دار امیدواروں کو ٹکٹ جاری کریں گے، عوام صادق اور امین لوگوں کو اپنا ووٹ دیں۔
راجہ منیر اعجاز نے خرم نواز گنڈاپور، مرکزی و ضلعی رہنماؤں کا ٹکٹ دینے پر اور آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ