پاکستان عوامی تحریک سکھر کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک سکھر کی تنظیم کا اہم اجلاس 5 اکتوبر 2017ء کو ہوا۔ اجلاس میں مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، دیگر مرکزی رہنماء احمد نواز انجم، ساجد بھٹی، سیف بھنگر اور حافظ یونس نے شرکت کی۔ اس موقع پر پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
تبصرہ