عوامی تحریک انٹرا پارٹی الیکشن، مرکزی صدر کے لیے قاضی زاہد حسین اور محمد شریف چوہدری امیدوار
بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، مشتاق احمد للہ صدر پنجاب کے لیے امیدوار ہوں گے
انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے پولنگ 17 ستمبر (اتوار) کو ہوگی
لاہور
(15 ستمبر 2017) پاکستان عوامی تحریک کے انٹراپارٹی الیکشن کے سلسلے میں گذشتہ روز
بھی عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ اور صوبائی دفاتر میں الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش
مند امیدواروں اُن کے حامیوں کا تانتا بندھا رہا۔ عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل
ٹاؤن میں انٹرا پارٹی الیکشن کی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ 17 ستمبر کو عوامی
تحریک کے مرکزی صدر کے لیے قاضی زاہد حسین اور محمد شریف چوہدری کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے خرم نواز گنڈاپور اور شفاقت علی مغل مدّ مقابل ہوں گے۔
صدر سنٹرل پنجاب کے لیے بشارت عزیز جسپال اور حبیب اللہ بٹ امیدوار ہوں گے۔ جنرل سیکرٹری
پنجاب کے لیے محمد عارف چوہدری، اللہ رکھا قادری، میاں محمد رضا اور ریحان اسد مقبول
شاہ کمپین چلا رہے ہیں۔ صدر جنوبی پنجاب کے لیے فیاض احمد وڑائچ اور نشاط احمد باجوہ
آمنے سامنے ہوں گے۔ جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب کے لیے سیف اللہ خان اور اللہ رکھا کے
درمیان مقابلہ ہوگا۔ صدر شمالی پنجاب کے لیے میر واعظ خان ترین اور مشتاق احمد للہ
امیدوار ہیں۔ جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب کے لیے قاضی محمد شفیق اور سید محمود احمد حسنین
انتخابات میں حصہ لیں گے۔ عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے پولنگ 17 ستمبر
(اتوار) کو ہوگی۔ مرکزی و صوبائی عہدیداروں کا انتخاب ایک ہی روز عمل میں آئے گا۔


تبصرہ