کشمیر پر متنازعہ بیان کے خلاف عوامی تحریک چاغی کا احتجاجی مظاہرہ
کشمیر اور مملکت خداداد پاکستان کی قومی سلامتی کے خلاف نظریاتی انتشار پھیلانے اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق کے متنازعہ بیان پر میر میکائیکل سنجرانی کی قیادت میں پاکستان عوامی تحریک چاغی نے یکم اگست 2017ء کو چاغی میں پرہجوم احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں دیگر سیاسی جماعتوں میں پیپلز پارٹی کے رہنماء میر احمد حسنی، جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی رہنماء حافظ علی احمد، ذاکر حسین ضلعی صدر یوتھ پی ٹی آئی چاغی، چاغی ترقی پسند پینل اور بابائے چاغی پینل کے میر الیاس نوتیزئی بھی شریک ہوئے۔ علاقہ بھر سے سیاسی کارکنان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی احتجاج میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔
احتجاجی ریلی داود ہوٹل سے نکل کر دالبندین بازار کے مین چوک پر احجاجی جلوس کی شکل اختیار کر گئی۔ صدر پاکستان عوامی تحریک چاغی میر میکائیل نظر سنجرانی بلوچ نے شرکاء سے خطاب کیا۔ میر میکائیل نظر سنجرانی بلوچ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے متعلق متنازعہ بیان قومی سلامتی کے خلاف ہے، جسے ایک میڈیا گروپ نے نمایاں کوریج دے کر ملک دشمنی کا ثبوت دیا۔ نواز شریف کی سیاسی حدت پر من گھڑت خبریں شائع کرنا اس میڈیا گروپ کا وطیرہ بن چکا ہے۔ آخر میں میر میکائیل نظر سنجرانی بلوچ نے کہا کہ آزاد کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، جس کی آزادی کی جنگ جاری ہے۔ مظاہرہ میں دیگر جماعتوں نے تمام قائدین نے بھی خطاب کیا۔ اس دوران شرکاء نے کشمیر اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔
تبصرہ