پاکستان عوامی تحریک ضلع سرگودھا کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک ضلع سرگودھا کا اجلاس ضلعی صدر چوہدری فہیم حیدر چیمہ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں عوامی تحریک سرگودھا کی ضلعی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء کی مشاورت سے تحصیل سرگودھا کی تنظیم میں تبدیلیاں کی گئیں۔ نو منتخب عہدیداران نے اپنے بھرپور ولولے کے ساتھ کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرگودھا میں یونین کونسلز کی سطح تک تنظیمات بھی جلد مکمل کی جائیں گی۔ اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
تبصرہ