پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس 23 جولائی 2017ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت امیر لاہور حافظ غلام فرید نے کی۔ اجلاس میں اشتیاق حنیف مغل، حاجی محمد حنیف، حفیظ اللہ جاوید، حاجی اقبال، اصغر ساجد، صفدر علی، ثناء اللہ اور حاجی فرخ حبیب نے بھی شرکت کی۔
امیر لاہور حافظ غلام فرید نے کہا کہ شریف برادران کے اقتدار کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا عوامی تحریک کے کارکن دیں گے ۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون رنگ لانے والا ہے اور قاتلوں کے ٹولہ کا اقتدار کے ایوانوں سے جیلوں کی کوٹھڑیوں کی طرف سفرشروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات مکمل ہونے پر نواز شریف کو نا اہل ہونے کا یقین ہو گیا اسی لئے گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایک حکم پر 24 گھنٹے کے اندر ہزاروں کارکنان سڑکوں پر ہونگے۔ ہم چہروں کی بجائے نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں تاکہ دوبارہ کوئی قاتل اور لٹیرا عوام کے سیاہ و سفید کا مالک نہ بن سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ کیس ہو یا سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ظالموں کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ قصاص تحریک کے دوسرے راؤنڈ کا اعلان ڈاکٹر طاہرالقادری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کو پبلک نہ کرنا حکمرانوں کی بد یانتی اور سانحہ میں ملوث ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کارکنان کو 15 جولائی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کامیاب احتجاجی جلسے پر مبارکباد دی۔
تبصرہ