عوامی تحریک لاہور پی پی 159 بی کے ناظم نشرواشاعت مختار عنایت شاد انتقال کر گئے
پاکستان عوامی تحریک لاہور پی پی 159 کے ناظم نشرواشاعت مختار عنایت شاد گزشتہ دنوں لاہور میں انتقال کر گئے (انا للہ و انا الیہ راجعون)۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم، امیر لاہور حافظ غلام فرید اور دیگر قائدین نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرحوم کے لواحقین و اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے متحرک رہنماء تھے اور مشن کے لیے ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔
تبصرہ