پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء غلام علی خان کا دورہ کراچی
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے جولائی کے پہلے ہفتہ میں کراچی کا مختصر دورہ کیا۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن سندہ کے سرپرست خواجہ محمداشرف، عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ایس ایم ضمیر، صدر عوامی تحریک کراچی صفدر قریشی، نائب صدر لیاقت کاظمی، خطیب جامع مسجد رحمانیہ طارق روڈ علامہ رانا نفیس قادری، ناظم کراچی مرزاجنید اقبال، قیصر اقبال قادری، سید ظفر اقبال شاہ، اشتیاق راؤ، اطہر جاوید، زاہد لطیف، شیخ فاروق، اور سربراہ پاکستان ہاکی انسٹیٹیوٹ راؤ جاوید سے بھی ملاقات کی۔
غلام علی خان نے عوامی تحریک کے رہنماؤں لیاقت کاظمی اور راواشتیاق اور شیخ فاروق کے ہمرا اید ھی ویلفئیر سنٹر گئے، جہاں بابائے خدمت عبدالستار ایدھی مرحوم کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی۔ بعد ازاں مزار قائد حاضری دی، جہاں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح، مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح، قائد ملت لیاقت علی خان اور بیگم رعنا لیاقت علی خان کے مزارات پر بھی حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔
منہاج القرآن سیکرٹریٹ کراچی میں سینئر عہدیداران سے ان کی ملاقات کی نشست ہوئی۔ اس موقع پر غلام علی خان نے کہا کہ کراچی منہاج القرآن کا گڑھ ہے۔ ہر تہوار پر تقریبات کا انعقاد کرنا پاکستان عوامی تحریک کراچی ہی کا اعزاز ہے۔ انہوں نے رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں منہاج گرامر سکول، منہاج تحفیظ القرآن اور لائبرری کا بھی دورہ کیا اور خواجہ اشرف اور دیگر ذمہ داران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کراچی سمیت چاروں صوبوں میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتی ہے۔ ملک کے طول و عرض اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے نیٹ ورک اس بات کی دلیل ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری صرف پاکستانی قوم کے نہیں بلکہ پوری امت کے حقیقی لیڈر و رہنما ہیں اور وہ موجودہ ملکی و عالمی حالات و واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وقت بہت قریب ہے ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں کرپٹ نظام کا خاتمہ ہوگا اور قوم کا مقدر بدلے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل اور کرپٹ حکمرانوں نے ہمارے 100 لوگوں کو گولیوں سے چھلنی کیا۔ 14 بےگناہوں کی لاشیں گرائیں۔ یہ حکمران عوامی تحریک کے کارکنوں کے قاتل ہیں اور وقت آنے پر انہیں پھانسیاں ہوں گی۔
تبصرہ