سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے: عوامی تحریک کراچی
پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے 7 جولائی 2017ء کراچی کا دورہ کیا۔ جہاں وہ تحریک منہاج القرآن سندھ کے سرپرست ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف، مرکزی سینئر نائب صدر PAT ڈاکٹر ایس ایم ضمیر، لیاقت کاظمی نائب صدر عوامی تحریک کراچی، زاہد لطیف، قیصر اقبال قادری، سید ظفر اقبال، الیاس مغل، راو اشتیاق، رانا اسلم پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ہاکی کے سربراہ راؤ جاوید اور کراچی سے تعلق رکھنے والے عہدیداران سے ملے۔
اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے قائدین نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالہ سے عدالت کے حکم پر درج ہونیوالی FIR کے نامزد تمام ملزمان کو رینجرز کے ذریعے گرفتار کیا جائے۔ یہ FIR دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج ہے اور 3سال گزر جانے کے بعد بھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ دانیال عزیز ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کے من گھڑت کیس میں رینجرز کے ذریعے گرفتاریوں کے خواہش مند ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ 14افراد کے قتل کیس کے نامزد ملزمان جن میں شریف برادران شامل ہیں کو رینجرز کے ذریعے گرفتار کر کے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں لایا جائے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی عدالتی تحقیقات بھی ہوچکی ہے جس میں پنجاب حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔
تبصرہ