عوامی تحریک چاغی کے صدر میر میکائیل نظر سنجرانی کی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات
پاکستان عوامی تحریک چاغی بلوچستان کے صدر میر میکائیل نظر سنجرانی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں انہوں نے عوامی تحریک چاغی کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک بلوچستان میں صحت مند سیاسی کلچر کے فروغ، قیام امن اور ملکی ترقی و سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے جبکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے سیاسی ویژن اور قیادت میں کارکن متحرک ہیں۔ ملاقات کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملکی سلامتی و ترقی اور بلوچستان میں قیام امن کے لیے دعا بھی کی۔
تبصرہ