ہارون آباد: پاکستان عوامی تحریک کی نئی باڈی کے اعزار میں افطار پارٹی
مورخہ 13جون 2017 کو پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد کی نئی تنظیمی باڈی کے اعزار میں افطار پارٹی دی گئی، جس کا اہتمام پاکستان عوامی تحریک بہاولنگر کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری پرویز اقبال کاہلو نے پنجاب ہوٹل ہارون آباد میں کیا تھا۔ افطار میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب خواجہ اللہ رکھا سیاف اور سماجی کارکن محمد سرور کاکا نے خصوصی شرکت کی۔ افطار میں کورآرڈینیشن کونسل ہارون آباد اور سینئر تحریکی دوستوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد چھوٹی سی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں سینئر تحریکی دوستوں نے گفتگو کی۔
اس موقع پر خواجہ اللہ رکھا سیاف نے کہا ہے پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سیاسی جدوجہد کا نام ہے جس کے تحت وہ غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب تک اس فرسودہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ نہیں پھینکتے ملکی نظام میں بہتری ممکن نہیں ہے۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے صدر چوہدری ظفر اقبال کاہلو نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن عوام دوست اور غریبوں لوگوں کی تحریک ہے جنہوں نے ملک پاکستان میں تبدیلی کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں وہ ہر وقت عوام کی بہتری اور فلاح کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر کو ہر خاص و عام تک پہنچانا ہوگا۔ اس موقع پر باؤ عبدالمجید، محمد ہارون، مدثر حسین مصطفوی، سرور کاکا ، محمد افتخار، محمد عادل قادری، طیب شہزاد، حافظ محمد اکمل اور پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد کے سرپرست چوہدری محمد سلیم عاصم نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام کے آخر پر پاکستان عوامی تحریک بہاولنگر کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری پرویز اقبال کاہلو نے سب احباب کا شکریہ ادا کیا۔
رپورٹ : واحد نعیم مغل (سیکرٹری انفارمیشن پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد)
تبصرہ