عدالتی فیصلوں کا احترم کرنیوالے وزیراعلیٰ پنجاب باقر نجفی کمیشن رپورٹ شائع کیوں نہیں کرتے؟
کپاس کے پیداواری علاقوں میں شوگر ملیں لگوا کر کیا وزیر اعلیٰ
پنجاب نے عدالتوں کا احترام کیا ہے؟
سپریم کورٹ پر حملہ کرنیوالی پارٹی کے لیڈر ایسے بیانات دے کر عوام کو بے وقوف نہیں
بنا سکتے
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے
بیان پر ردعمل

لاہور (26 مارچ 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ عدالتوں کا احترام اور فیصلے مانتے ہیں تو سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اپنے بنائے ہوئے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ شائع کیوں نہیں کرتے؟۔ سپریم کورٹ پر حملہ کرنیوالی پارٹی کے لیڈر ایسے بیانات دے کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ ن لیگ کی تاریخ عدالتی فیصلوں کو ہوا میں اڑانے کے واقعات سے بھری پڑی ہے۔ کپاس کے پیداواری علاقوں میں شوگر ملیں لگوا کر کیا وزیر اعلیٰ پنجاب نے عدالتوں کا احترام کیا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ شریف خاندان اپنے ذاتی، سیاسی، کاروبای مفادات میں قانون، عدالتوں کے فیصلوں کو نہ صرف ہر دفعہ ہوا میں اڑا دیتا ہے بلکہ عدالتی فیصلوں کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتے تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں عہدہ سے الگ ہو کر خود عدالتوں میں پیش ہوتے۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں عوامی تحریک لائرز ونگ کے ماہانہ اجلاس کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ پنجاب میں صحت، تعلیم کا نظام تباہ ہو چکا جبکہ وزیر اعلیٰ زیادہ کمیشن ملنے والے منصوبوں میں عوام کی دولت بے دریغ لٹا رہے ہیں۔ شریف خاندان نے کرپشن سے دولت کے جو ڈھیر لگائے وہ عوام پاکستان کے سامنے آشکارا ہو چکے ہیں، آئندہ الیکشن میں عوام ایسے کرپٹ عناصر کو کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے۔


تبصرہ