کراچی: گلشن اقبال اور جہانگیر روڈ میں قائد ڈے تقریبات

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں 21 جنوری 2017ء کو گلش اقبال اور جہانگیر روڈ کراچی میں قائد ڈے تقریبات کا انعقاد کیا گیا، تقریبات میں عوامی تحریک کراچی کے سیکرٹری اطلاعات الیاس مغل، یوتھ ونگ کراچی کے نائب صدر بشیر خان مروت، رانا اسلم، ایاز قریشی، جواد گیلانی نے شرکت اور اظہار خیال بھی کیا۔
الیاس مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی نابغہ روزگار شخصیات خوش نصیب اقوام کو صدیوں بعد نصیب ہوتی ہیں، جو اقوام اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا نہیں کرتیں اللہ ایسی اقوام سے نعمتیں واپس لے لیتا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے آئین کی تعلیم اور قوم کے حقوق کیلئے شعور کی بیداری کا جو کام کیا وہ پاکستان کی تاریخ میں کوئی نہ کر سکا۔ صرف پاکستان میں 712 اسکولز، 100سے زائد کالجز، یونیورسٹیز اور پندرہ ہزار عوامی تعلیمی مراکز، پندرہ سوسے زائد کتب کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف امن نصاب تاریخ کا ناقابل فراموش کردار ہے۔
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کراچی کے نائب صدر بشیر خان مروت نے کہا پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی امن، محبت، بھائی چارے کیلئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا کردار دنیا بھر کے لیڈروں کیلئے مشعل راہ ہے۔ ظالمانہ نظام، کرپٹ سسٹم، مک مکا کی سیاست کے سامنے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ انہوں نے کہا طاہرالقادری وہ سورج ہے جو ساری دنیا کو علم، امن، محبت، تعلیم کی روشنی دے رہا ہے۔
رانا اسلم، ایاز قریشی اور جواد گیلانی نے کہا اس وقت پاکستان میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جیسے نڈر، جرات مند قیادت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا تعلیم کے میدان اور سیاست میں اصلاحات میں قائد انقلاب کا ناقابل فراموش کردار ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پاکستان قوم کی واحد امید ہیں اور بلاشبہ قائدانقلاب تاریخ ساز شخصیت، عظیم لیڈر اور مسلم امہ کے جرات مند رہنماء ہیں۔
تبصرہ