مال روڈ لاہور دھماکہ حکومت اور پولیس کی مشترکہ ناکامی ہے: بشارت جسپال
حکومتی رکن اسمبلی خواجہ عمران نذیر کے ریمارکس قابل مذمت ہیں: فیاض وڑائچ
لاہور (13 فروری 2017) پاکستان عوامی تحریک کے صدر بشارت جسپا ل اور فیاض وڑائچ نے کہا ہے کہ مال روڈ لاہور پر دھماکہ حکومت اور پولیس کی مشترکہ ناکامی ہے۔ حکومتی رکن اسمبلی خواجہ عمران نذیر کا دھماکہ کے بعد یہ کہنا ہے کہ یوں چھوٹی چھوٹی باتوں پر احتجاج کیلئے باہر نہ نکلیں، یہ موقف انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کی بجائے اپنے حق کے لیے احتجاج کرنے والوں کو مورد الزام ٹھہرا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف مختلف طبقات پر ظلم کرتی ہے تو دوسری طرف اپنے حق کیلئے نکلنے والوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی دہشتگرد حکومت ہر سانحہ کا ملبہ دھرنے پر ڈالنے کی عادی ہو چکی ہے اور اپنی ہر نالائقی اور نا اہلی کا ملبہ اپوزیشن پر ڈالنے کی کوشش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جواب دیں دہشتگرد مال روڈ تک کیسے پہنچے انہیں واردات سے قبل پکڑنے میں ناکامی کا ذمہ دار کون ہے؟


تبصرہ