عوامی تحریک کراچی کے وفد کی ایرانی سفیر سے ملاقات
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے قائدین قیصر اقبال قادری، سید ظفر اقبال اور الیاس مغل نے پاکستان میں ایران کے نئے سفیر محمد احمد محمدی سے 6 فروری 2017ء کو ملاقات کی۔ قائدین نے ایرانی سفیر کو پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے انقلاب ایران کے 38 سال مکمل ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔اس موقع پر ایرانی سفیر نے پاکستان عوامی تحریک کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پوری مسلم امہ کو اس وقت ایک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے مسلم امہ کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ناگزیر ہے۔
تبصرہ