عوامی تحریک کا ضلع ننکانہ میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار
پنجاب حکومت 24 گھنٹے بعد بھی ریسکیو آپریشن شروع کر سکی نہ واقعہ بارے معلومات دے سکی
لاہور
(03 فروری 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور ضلع ننکانہ
دریائے راوی میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں درجنوں قیمتی جانوں کے ضیاع کے خدشہ پر گہری
تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشتی ڈوبنے اور شہریوں کے لاپتہ ہونے کے واقعے
کے 24 گھنٹے بعد بھی پنجاب حکومت ٹھوس امدادی کارروائیوں کا آغاز نہ کر سکی ۔جو بے
حسی،سفاکیت اور نا اہلی کی انتہاہے۔24 گھنٹے کے بعد آرمی نے ایکشن لیا اور ریسکیو آپریشن
کا آغاز کیا ۔24 گھنٹوں تک درجنوں خاندان اور پورا ملک بے خبر رہا ۔پنجاب حکومت کسی
قسم کی معلومات دینے میں ناکام رہی۔خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ اتنی بے حس اور سفاک
حکومت کسی اور ملک کی ہوتی تو وہاں کے عوام اٹھا کر سمندر میں پھینک دیتے۔انہوں نے
واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو جلد سے جلد مکمل
معلومات فراہم کی جائیں ۔


تبصرہ