ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پرملک بھر میں کوآرڈنیشن کونسلیں قائم
عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے عوامی، فلاحی پروگرام کو عام کرنے
کیلئے کونسلیں قائم کی گئی ہیں۔ خرم نواز گنڈا پور
منہاج القرآن کے مقامی رہنماء اور فورمز کے ذمہ دار کوآرڈنیشن کونسلوں میں شامل ہونگے
لاہور (03 فروری 2017) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پرملک بھر میں ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کوارڈینیشن کونسلیں قائم کر دی گئی ہیں۔ عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن عوامی فلاحی پروگرام کو عام کرنے کیلئے کونسلیں تشکیل دی گئی ہیں۔ مختلف ونگز کے صدور اور اور تحریک منہاج القرآن کے رہنماء ان کوآرڈینیشن کونسلوں کا حصہ ہونگے۔ اس ضمن میں با ضابطہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔
پاکستان
عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ عوامی تحریک ایک نظریاتی
اور انقلابی جماعت ہے جو محض سیاست برائے سیاست یا تنقید برائے تنقید پر یقین نہیں
رکھتی، عوام اور کارکنوں کو ملکی ایشوز اور مستقبل کے روڈ میپ کے حوالے سے آگاہ رکھتی
ہے۔ بیداری شعور مہم عوامی تحریک کے اصلاحی روڈ میپ کا اہم حصہ ہے۔ ان قومی سیاسی تقاضوں
کو پورا کرنے کیلئے مرکزی، صوبہ، ضلع، تحصیل اور یونین کونسلوں کی سطح پر کوآرڈینیشن
کونسلیں قائم کی جا رہی ہیں تاکہ کارکن اور عہدیدار باہم رابطے میں رہ سکیں۔ انہوں
نے کہا کہ انصاف کا بول بالا، قانون کی بالادستی، جواب دہ جمہوری حکومت، فروغ امن اور
علم عوامی تحریک کی سیاسی و اصلاحی حکمت عملی کا ناگزیر جز ہے۔ مذکورہ اہداف کے حصول
اور رابطہ عوام مہم کیلئے کوآرڈینیشن کونسلوں کو ٹاسک دئیے جائیں گے، جن کی براہ راست
مانیٹرنگ سربراہ عوامی تحریک خود کرینگے۔


تبصرہ