صفورہ گوٹھ میں پاکستان عوامی تحریک کا کنونشن
پاکستان عوامی تحریک سندھ کے زیراہتمام صفورہ گوٹھ میں ورکرز کنونشن 22 جنوری 2017ء کو منعقد ہوا، جس کی صدارت عوامی تحریک کراچی سندھ کے سیکرٹری کوآرڈینیشن سید ظفر اقبال نے کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کو توسیع کے بجائے مشاورت کے نام پر دھوکہ ہو رہا ہے۔ کالعدم جماعتوں کے امیدوار کو جتوا کر اسمبلیوں میں بھیجنے والے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کرا سکتے۔ دہشت گردوں کے سہولت کار حکومتی صفوں میں موجود ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کرپٹ نظام کا خاتمہ ضروری ہے۔
ورکرز کنونشن میں پاکستان عوامی تحریک لیبر ونگ کے صدر مشتاق صدیقی نے کہا آئین کا آرٹیکل 3 کہتا ہے ریاست کی ذمہ داری ہے ریاست کے ہر شہری کو اسکی اہلیت کے مطابق روزگار دے اور ریاست قوم کے جان و مال کا تحفظ کرے جو حکومت ملکی آئین پر عملدرآمد نہیں کر رہی ایسی حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ کنونشن سے شفقت شیخ نے بھی خطاب کیا۔
تبصرہ