خرم نواز گنڈا پور کی زیرصدارت PAT کراچی اور کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی زیرصدارت PATکراچی اور کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس 18 جنوری 2017ء کو طارق روڈ پر منعقد ہو۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے قائدین قاضی زاہد حسین، نعیم انصاری، ایم جے علی، پروفیسر ظہیر اختر، صفدر قریشی، رائو کامران محمود، اطہر جاوید صدیقی، الیاس مغل، عطاء الرحمان ہاشمی، عدنان رئوف انقلابی، شفقت شیخ، بشیر خان مروت، شاہد ملک، علامہ رانا نفیس، عتیق احمس چشتی، رانی ارشد، ثناء حفیظ نے سمیت کوآرڈینیشن کونسل کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔
خرم نواز گنڈاپور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی نظریں سانحہ ماڈل ٹائون کیس اور پانامہ لیکس کیس پر لگی ہوئی ہیں۔ قوم دونوں کیسوں میں انصاف چاہتی ہے اور مجرموں کو جرم کو انکے انجام تک پہنچانا چاہتی ہے۔ سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں اور پانامہ کے چوروں کے خلاف قوم کو یک زبان گو نواز گو کہنا ہو گا۔ کسی زمانے میں ڈاکٹر طاہر القادری پر منی لانڈرنگ کا الزام لگانے والے خود پانامہ میں کرپٹ اور چور نکلے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کی مائیں لاعلاج ٹھنڈے فرشوں پر مر رہی ہیں جبکہ حکمران قوم کے پیسے سے ذاتی تشہیر میں مصروف ہیں۔ ملک فیتے کاٹنے سے اور جھوٹے اعلانات سے ترقی یافتہ نہیں ہوتے عملی اقدامات سے ترقی آتی ہے۔ کراچی منی پاکستان ہے اسکا امن ملکی ترقی خوشحالی کا ضامن ہے اور پر امن کراچی پر امن پاکستان ہے۔ پاکستان عوامی تحریک عوام کے حقوق کی بحالی، روزگار کی فراہمی، غریب کیلئے روٹی، کپڑ، مکان، صحت، سستا اور فوری انصاف دیگر بنیادی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کی آئندہ کی حکمت عملی، تحریک قصاص و دیگر امور کو زیر بحث لایا گی۔
تبصرہ