شہزاد نقوی کی ڈسکہ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر طاہر رؤف ایڈووکیٹ کو مبارکبا د
لاہور(15 جنوری 2017) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی نے ڈسکہ بار ایسوسی ایشن کے طاہر رؤف ایڈووکیٹ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ طاہر رؤف کی کامیابی ڈسکہ بار کی تاریخ میں ایمانداری اور شرافت کی کامیابی ہے۔امید ہے ڈسکہ بارآ نیوالے دنوں میں ایک مثالی پیشہ ورانہ بار بن کر ابھرے گی۔انہوں نے طاہر رؤف ایڈووکیٹ کو صدر اور محمد اسحاق کوجنرل سیکرٹری منتخب کرنے پر ڈسکہ بار کے وکلاء کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ