عوامی تحریک کے راہنماوں کی چوہدری شجاعت حسین سے تعزیت
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور سیکرٹری کوارڈینیشن ساجد محمود بھٹی نے چوہدری پرویزالہی اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے انکی بھانجی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ عوامی تحریک کے دونوں راہنماء منگل کو چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر گئے اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے مرحومہ کی بلندی درجات بلند کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے بھی چوہدری شجاعت حسین کی بھانجی کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
تبصرہ