نیو ٹی وی کی بندش حق اور سچ کو دبانے کی سازش ہے: عمرریاض عباسی، غلام علی خان، قاضی شفیق
پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، ترجمان قاضی شفیق نے 5 دسمبر 2016ء کو اسلام آباد میں نیو ٹی وی کی نشریات کی بندش کیخلاف احتجاج اور مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکمران سانحہ ماڈل ٹائون میں معصوم لوگوں کے قاتل اور پانامہ لیکس میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث ہیں۔
حکمران اپنے جھوٹ کو چھپانے کے لئے حق اور سچ کی آواز کو بند دیا گیا، جو کہ صحافت کا گلہ گھونٹنے کی ناپاک کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا بس چلے تو حکومت پر مثبت تنقید کرنے والے سارے ٹی وی چینل بند کر دیں۔ عوامی تحریک کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ نیو ٹی وی کی نشریات بحال اور چینل 92 اور دیگر میڈیا ہائوسز کے ساتھ منفی ہتھکنڈے بند کئے جائیں اور صحافتی برادری کے ساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے۔
تبصرہ