ڈاکٹر طاہرالقادری کا جہانگیر بدر کے انتقال پر اظہار تعزیت
جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی اور ساجد محمود بھٹی نے نماز جنازہ میں شرکت کی
لاہور (14 نومبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دلی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک جیالا اپنے جیالوں سے بچھڑ گیا جہانگیر بدر مرتے دم تک اپنی جماعت اور اس کے نظریے کے ساتھ رہے یہ سیاسی کارکنوں اور سیاسی رہنماؤں کیلئے قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی باعث فخر ہے کہ جہانگیر بدر نے آخری دم تک سلسلہ تدریس جاری رکھا اور اپنے مطالعے کو وسعت دیتے رہے۔ انہوں نے جہانگیر بدر کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی بخشش کیلئے دعا کی۔ دریں اثناء پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کی نماز جنازہ میں عوامی تحریک کے رہنماؤں جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی اور مرکز ی سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد محمود بھٹی نے شرکت کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔




تبصرہ