یونان: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ’جشن آزادی سیمینار‘
ایتھنز: پاکستان عوامی تحریک یونان نے 14اگست 2016 کو یوم آزادی کے موقع پر منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی (ایتھنز) میں ’جشن آزادی سیمینار‘ کا اہتمام کیا۔ سیمینار میں ایتھنز، ماراتھونا، الف سینا، کروپی اور کپسیلی سے پاکستان عوامی تحریک یونان کے عہدیداران اور کارکنان سمیت پاکستانی کمیونٹی کے افراد شریک تھے۔
سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نے حاصل کی، منہاج نعت کونسل یونان کے صدر سجاد حسین قادری نے نعت رسول مقبول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ غلام سرور قادری نے نقابت کے فرائض سرانجام دئیے۔ یونان کے معروف قوال باقر علی چغتائی نے بانسری کی دھن پر خوبصورت ملی نغمے پیش کیے۔ سمینار میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے سرپرست محمد رفیق اعجاز، پاکستان عوامی تحریک یونان کے سابق صدر چوہدری مدثر جادم سوہل، ، پاکستان عوامی تحریک یونان کے صدر ماسٹر سرفراز احمد، منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ناظم غلام مرتضیٰ قادری، پاکستان سنی تحریک یونان کے صدر شاہد نواز وڑائچ، پاکستان عوامی تحریک ماراتھونا کے صدر ماسٹر مشتاق احمد، منہاج القرآن یوتھ لیگ یونان کے جنرل سیکرٹری غلام عباس مصطفوی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ماسٹر سرفراز احمد نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اختتام پر علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نے ملکی ترقی و خوشحالی اور قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی۔
رپورٹ: قاری مدثر مصطفی
تبصرہ