کھپرو: پاکستان عوامی تحریک کا قصاص مارچ اور دھرنا
پاکستان عوامی تحریک کھپرو نے 20 اگست 2016 کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتلِ عام اور شہداء کو انصاف کی عدم فراہمی کیخلاف قصاص مارچ کا انعقاد کیا۔ احتجاجی مارچ میں تحریک منھاج القرآن صوبہ سندھ کے کوآرڈینیٹر عبدالستار چوھان، پاکستان عوامی تحریک کھپرو کے صدر فرحان ایڈوکیٹ، امیر تحریک منھاج القرآن ضلع سانگھڑ سید زاھد علی شاہ، تحریک منھاج القرآن کھپرو کے صدر شوکت علی خان قائمخانی، پاکستان تحریک انصاف کھپرو کے جنرل سیکرٹری حسین بخش جونیجو، مجلس وحدت المسلمین کھپرو کے صدر مولا بخش مرتضائی اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع سانگھڑ کے صدر محمد طیب قادری سمیت پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران، کارکنان، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مارچ کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کی تصاویر اور ان کے قصاص کے نعرے درج تھے۔
تبصرہ