پاکستان عوامی تحریک آج ملتان میں میدان لگائے گی، تیاریاں مکمل
تحریک قصاص ریلی و دھرنے کی قیادت شیخ رشیداحمد، صاحبزادہ حامد
رضا، خرم نواز گنڈاپور، چوہدری فیاض وڑائچ، شاکر مزاری کریں گے۔
پاکستا ن پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، وحدت المسلین، آل پاکستان مسلم لیگ
سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں شرکت کریں گی۔
مردوخواتین کی بہت بڑی تعداد دھرنے میں شرکت کرے گی، سکیورٹی کے لئے پاکستان عوامی
تحریک کے نوجوانوں کے دستے تیار۔
قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری ویڈیولنک کے زریعے خصوصی خطاب کریں گے۔
ملتان (26 اگست 2016ء) پاکستان عوامی تحریک کی تحریک قصاص کے سلسلے میں کل ملتان میں نواں شہر چوک پر میدان لگے گا۔ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہدء کا قصاص لینے کیلئے شروع کی گئی تحریک قصاص مارچ و دھرنا گھنٹہ گھر چوک سے شروع ہوکر نواں شہر چوک پر اختتام پذیر ہوگا، جہاں پر قائدین دھرنے سے خطاب کریں گے۔ احتجاجی مارچ کی قیادت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، صوبائی صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ، مرکزی رہنما راجہ زاہد محمود، انجینئر رفیق نجم، سردار شاکر مزاری اور ڈاکٹر زبیر اے خان کریں گے۔ مارچ اور دھرنے میں پاکستان پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، مجلس وحدت المسلمین، آل پاکستان مسلم لیگ، شیعہ علماء کونسل، پاکستان سنی تحریک، تحریک بقائے اسلام، مرکزی جماعت اہلسنت، پاکستان مسلم لیگ ق، عوامی راج پارٹی، سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے علاوہ سکھ، ہندو اور عیسائی رہنما بھی شرکت کریں گے۔ دھرنے میں مرد و خواتین کی بہت بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ پاکستان عوامی تحریک نے دھرنے کی سکیورٹی کیلئے پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے نوجوانوں پر مشتمل دستوں کی ڈیوٹی لگادی ہے جبکہ خواتین میں پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی خواتین سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گی۔ احتجاجی دھرنے سے مرکزی و صوبائی قائدین کے علاوہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری ویڈیولنک کے زریعے خصوصی خطاب کریں گے۔
تبصرہ