کراچی: قصاص مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیراہتمام 28 اگست 2016 کو ہونے والے قصاص و سالمیت پاکستان مارچ اور دھرنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے گلشن اقبال کراچی میں واقع پاکستان عوامی تحریک کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت انتظامی کمیٹی کے سربراہ اطہر جاوید صدیقی کر رہے تھے جبکہ اجلاس میں رانا اسلم، عدنان رؤف انقلابی اور الیاس مغل سمیت دیگر راہنماء شریک تھے۔ اجلاس میں قصاص مارچ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں سید ظفر اقبال کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی جو مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کر کے انہیں قصاص مارچ میں شرکت کی دعوت دے گی۔ لیاقت حسین کاظمی اور فیصل بلوچ کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔
علاوہ ازیں پاکستان عوامی تحریک کراچی کے راہنماؤں راؤ کامران محمود، نعیم انصاری، فہیم صدیقی، اشتیاق علوی، فوزیہ جنید، افشین آصف، ثناء بلوچ اور چمن فاطمہ نے ملیر، بن قاسم، لانڈھی، کیماڑی، شاہ فیصل اور بلدیہ ٹاؤن کے دورہ جات کیے جہاں عوامی رابطہ مہم کے اجتماعات میں عوام کو قصاص مارچ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔
الیاس مغل (سیکرٹری اطلاعات پاکستان عوامی تحریک کراچی)
تبصرہ