جیکب آباد: پاکستان عوامی تحریک کا ٹھل میں قصاص مارچ و دھرنا
پاکستان عوامی تحریک ٹھل نے 20 اگست 2016 کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتلِ عام اور شہداء کو انصاف کی عدم فراہمی کیخلاف قصاص مارچ کا انعقاد کیا جس میں پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران، کارکنان، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مارچ کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کی تصاویر اور ان کے قصاص کے نعرے درج تھے۔
احتجاجی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کی گرفتاری اور جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کو شائع کرنے کا مطالبہ کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس کے ذریعہ ریاستی دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قصاص سے ظلم کا خاتمہ ہو گا۔ قاتل حکمرانوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ اپنی دولت سے سب کچھ نہیں خرید سکتے۔ شہداء کے غیرت مند ورثاء نے فرعونوں کی دولت کو ٹھوکر مار حکمرانوں کو ان کی اوقات یاد دلا دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ظلم کی رات ڈھلنے والی ہے۔ مقررین نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔
تبصرہ