سیالکوٹ: پاکستان عوامی تحریک کے راہنماؤں کی پریس کانفرنس
پاکستان عوامی تحریک سیالکوٹ کے راہنماؤں نے 18 اگست 2016 کو سیالکوٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کی جس میں 21 اگست کو ہونے والے قصاص و سالمیتِ پاکستان مارچ اور دھرنے کی تیاریوں سے متعلق میڈیا کے نمائندوں کو آگاہ کیا۔ پریس کانفرنس میں پاکستان عوامی تحریک ضلع سیالکوٹ کے صدر حاجی سرفراز احمد اور جنرل سیکرٹری میاں محمد رضا، تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے امیر محمد یونس قادری، ناظم محمد قاسم قادری، نائب ناظم شہزاد اکبر موجود تھے۔
میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے حاجی سرفراز احمد نے بتایا کہ قصاص و سالمیتِ پاکستان مارچ اور دھرنا شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے ہے۔ 21 اگست کو ہونے احتجاجی مظاہرے سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں سے قصاص لینے اور پاکستان کو معاشی و عسکری دہشت گردوں سے نجات دلوانے کیلئے ہے۔ آل شریف نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا۔ پانامہ لیکس کے انکشافات کرپشن کے سمندر کا ایک قطرہ ہیں۔ ابھی بہت سارے حقائق اور انکشافات منظر عام پر آنے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا قصاص لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
تبصرہ