کراچی: عوامی تحریک کے وفد کی پیپلز پارٹی ورکرز کے سربراہ سے ملاقات
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے سربراہ ڈاکٹر صفدر عباسی سے ملاقات کی اور انہیں کراچی میں ہونے والے قصاص و سالمیت مارچ اور دھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔ وفد کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر سید علی اوسط کر رہے تھے جبکہ وفد میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کے نائب صدر قیصر اقبال قادری، لیاقت حسین کاظمی، سیکرٹری کوآرڈینیشن کمیٹی سید ظفر اقبال اور فیصل بلوچ شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صفدر عباسی نے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن تاریخ کا بدترین واقعہ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ سانحے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے احتساب اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قصاص کے لیے محب وطن قوتوں کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔ قصاص و سالمیت مارچ اور دھرنے میں شرکت کی یقین دہانی کروائی۔
رپورٹ: الیاس مغل (سیکرٹری انفارمیشن پاکستان عوامی تحریک)
تبصرہ