کراچی: پاکستان عوامی تحریک کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کی امجد صابری کے بھائی سے تعزیت
پاکستان عوامی تحریک کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ نے کراچی میں امجد فرید صابری شہید کے بھائی ثروت فرید صابری سے ان کے گھر پر ملاقات کی اور امجد صابری شہید کی شہادت پر تعزیت کی۔ اس موقع پر خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ نے امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کو اندوہناک اور تکلیف دہ قرار دیا۔ انہوں نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے بھی افسوس اور رنج کا اظہار کیا۔ ثروت فرید نے بتایا کہ امجد صابری شہید زندگی کے آخری دنوں میں مولانا روم اور حضرت خواجہ غلام فرید کے کلام پر مبنی البم تیار کر رہے تھے، مگر ان کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی۔ خواجہ عامر فرید نے کہا کہ امجد صابری امن کے داعی تھے، ان کے قتل پر ہر پاکستانی دکھی ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے امجد صابری کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔



تبصرہ