کراچی: یومِ آزادی پر پاکستان عوامی یوتھ ونگ کی ضربِ امن ریلی
یومِ آزادی پر پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیرِاہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ کراچی کے تمام اضلاع میں جشن آزادی کیمپ لگائے گئے۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر سید علی اوسط نے قیصر اقبال قادری، لیاقت حسین کاظمی، اطہر جاوید صدیقی، مشتاق صدیقی، الیاس مغل، عدنان رؤف انقلابی، عدیل سہروردی، فیصل بلوچ، مبین ظفر کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
پاکستان عوامی یوتھ ونگ نے یومِ آزادی پر ضربِ امن ریلی کا اہتمام کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید علی اوسط نے کہا کہ اقبال اور قائد کا پاکستان اپنی منزل سے کوسوں دور کھڑا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد قائد کے پاکستان کی بازیابی کیلئے ہے۔ پاکستان کی موجودہ حالتِ زار دیکھ کر شہدائے پاکستان کی روحیں تڑپ رہی ہوں گی۔ کیا اس لئے تقدیر نے چنوائے تھے تنکے کہ بن جائے نشمین تو کوئی آگ لگا دے؟ ہم اقبال اور قائد کے پاکستان کو بازیاب کر کے رہیں گے۔ سیکرٹری جنرل راؤ کامران نے کہا پاکستان لاکھوں قربانیوں سے حاصل ہوا ہے پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ملک میں کرپشن لوٹ مار کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اب وقت آگیا ہے قوم قائد کے پاکستان کیلئے داکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دے۔
الیاس مغل (سیکرٹری اطلاعات پاکستان عوامی تحریک کراچی)
تبصرہ