ملتان: پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کا اجلاس ملتان میں مورخہ 10 اگست 2016ء کو ہوا جس میں پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی آرگنائزر چوہدری قمر عباس دھول، میڈیا کوآرڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی، مزمل مصطفوی، راؤ وقاراحمد، ملک بشیر اعوان، علامہ امیر اظہر سعیدی، ارشد علی مرزا، ملک اسلم حماد، ملک عبدالرشید، چوہدری اقبال یوسف، سید اقبال شاہ، علی عمران جٹ، شہزاد ڈوگر، مہر شعبان، مہر فدا حسین، پروفیسر جاوید اختر اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن علماء کونسل، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور دیگر فورمز نے بھی شرکت کی۔
اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا کہ آج ملک تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہا ہے۔ حکمران دہشت گردی کے خاتمے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ بچے اغواء کرنے والے گروہ دندناتے پھر رہے ہیں جن کے ڈر سے والدین بچوں کو سکول بھیجنے سے بھی ڈرتے ہیں۔ کرپشن اپنے عروج پر ہے، پٹوری اور پولیس کے زریعے صوبے کو کنٹرول کیا جارہا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو شائع نہیں کیا جارہا۔ شہداء اور زخمی دوسال سے انصاف کے حصول کیلئے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ ان حالات میں ڈاکٹر طاہر القادری کی تحریک قصاص و احتساب وقت کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں 20 اگست کو تاریخی دھرنا دیا جائے گا۔ گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس کے اختتام پر چوک نواں شہر میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 20 اگست کو ملتان شہداء ماڈل ٹاؤن کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تاریخ رقم کرے گا۔ اہل ملتان ثابت کریں گے کہ وہ ظلم کے کسی ضابطے کو نہیں مانتے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک قصاص حصول انصاف کی پرامن جدوجہد ہے۔ ملتان کے دھرنے میں ہزاروں مردوخواتین شرکت کریں گے جبکہ ڈاکٹر طاہرالقادری ویڈیولنک کے زریعے خصوصی خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قاتل حکمرانوں کے اقتدار کے دن گنے جاچکے ہیں۔ قصاص کا مطالبہ قرآن و سنت کے مطابق ہے جس سے ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
تبصرہ