سیالکوٹ: تحریک قصاص کے سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کی تنظیمات کا اجلاس
شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف اعلان کردہ تحریک قصاص کے امور پر مشاورت کے لیے 0 5 اگست 2016 کو سیالکوٹ میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے ضلعی عہدیداران کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ انجنئیر محمد رفیق نجم نے کی۔ اجلاس میں 16 اگست کو سیالکوٹ میں ہونے والے قصاص مارچ اور دھرنے کے انتظامات کے لیے 10 انتظامی اور ورکنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔
تبصرہ