پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام قومی مشاورتی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ
آج مورخہ 31 جولائی 2016ء کو پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام منعقدہ قومی مشاورتی کانفرنس میں تمام شرکاء نے درج ذیل اعلامیہ متفقہ منظوری سے جاری کیا ہے۔
ابتدائیہ: آج کے قومی مشاورتی اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا ہے کہ پانامہ لیکس سے مترشح کرپشن کی تحقیقات دہشتگردی، نا انصافی، لاقانونیت کے خاتمے اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے ایک جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے، جو آئیندہ کے متفقہ لائحہ عمل کو مشاورت کے ساتھ طے کرے گی اور مشترکہ جدوجہد بروئے کار لائے گی۔
- تمام جماعتوں نے سانحہ ماڈل ٹائون کے انصاف اور قصاص کی حمایت کی ہے اور مطالبہ
کیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ شائع کی جائے اورنامزد ملزمان سے قانون کے مطابق
تفتیش کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے، شرکاء اجلاس نے 6 اگست سے شروع ہونے
والے عوامی تحریک کے احتجاج کی حمایت کی ہے۔
- کانفرنس کے شرکاء نے ملک میں جاری کرپشن اور اداروں کی غیر فعالیت پر گہری
تشویش کا اظہار کیا ہے اور اپوزیشن کے متفقہ ٹی او آرز کی روشنی میں وزیر اعظم
اور انکے خاندان سے تحقیقات کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں
کی شدید مذمت کی ہے، مقبوضہ کشمیر میںہونے والے مظالم پر حکومت کے منافقانہ طرز
عمل پر گہری تشویش اور غم و غصہ کا اظہار کیا ہے، حکومت کشمیر کے حوالے سے اپنی
موجودہ پالیسی ترک کرے، مقبوضہ وادی میں ریاستی تشدد بند کروانے کیلئے عالمی سطح
پر اپنا موثر کردار ادا کرے اور استصواب رائے کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر
عمل کروایا جائے۔
- ملک بھر میں مذہبی، سیاسی، مسلکی، لسانی و نسلی بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ اور
قتل و غارت گری کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔
- آج کی کانفرنس آپریشن ضرب عضب کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھنے پر افواج پاکستان،
افسران، جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، بالخصوص دہشتگردی کے خاتمے کی اس قومی
جنگ میں افسروں، جوانوں اور ہزاروں کی تعداد میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہریوں
کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ آپریشن ضرب عضب کی مکمل کامیابی کیلئے قومی ایکشن
پلان پر اس کی حقیقی روح کے مطابق بلا امتیاز عملدرآمد کروایا جائے۔ پنجاب میں
آپریشن کا آغاز کیاجائے۔
- جملہ شرکائے اجلاس لوڈشیڈنگ، مہنگائی اورر بے روزگاری میں ا ضافہ روکنے میں
حکومت کی ناکامی اور غیر سنجیدہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بالخصوص
پنجاب میں ہر روز لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی صورتحال اور دیگر جرائم جن میں چوریوں،
ڈکیتیوں، سٹریٹ کرائم میں اضافہ اور بچوں، بچیوں کے اغوا کی وارداتوں پر تشویش
کا اظہار کرتے ہیں۔
- اقتصادی راہداری کے حوالے سے چھوٹے صوبوں کے تحفظات کا ازالہ کیا جائے۔
- معیشت کیلئے لائف لائن کسانوں کا معاشی قتل عام بند کیا جائے۔
تبصرہ