پاکستان عوامی تحریک کے سینٹرل ڈپٹی چیف آرگنائزر کی پرتگالی سفیر سے ملاقات
پاکستان عوامی تحریک کے سینٹرل ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی نے اسلام آباد میں پرتگال کے سفیر جاؤ پاؤلو سبیڈو کوسٹا (Joao Paulo Sabido Costa) سے ملاقات کی اس موقع پر شہزاد نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے پرتگالی سفیر نے کہا کہ تہذیبوں کے ٹکراؤ کی بات کرنے والے عالمی دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی جیسے ادارے پاکستان کے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔
شہزاد حسین نقوی نے کہا کہ پرتگالی قوم مہذب اور تعمیر پسند ہے۔ پاکستان اور پرتگال دوستی کے رشتے سے منسلک ہیں، ریاستوں کے اس تعلق کو عوامی سطح پر لانے کی ضرورت ہے۔
تبصرہ