ڈپٹی چیف آرگنائزر عوامی تحریک کی سید افضل حیدر سے ملاقات
پاکستان
عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی نے ممتاز قانون دان اور فیڈرل
شریعت کورٹ کے سابق جج سید افضل حیدر سے ملاقات کی اور انہیں ان کی علمی خدمات پر خراج
تحسین پیش کیا۔ شہزاد نقوی نے سید افضل حیدر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر سید افضل حیدر کا کہنا تھا کہ
شیخ الاسلام نے عالمی دہشت گردی و قیام امن کی نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے نہ صرف اپنی
زبان اور قلم کے ذریعے عالمی برادری کو واضح اور مثبت لائحہ عمل دیا بلکہ عملی طور
پر بھی کئی ایسے اقدامات کئے جن سے نہ صرف بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں قابل قدر
اضافہ ہوا بلکہ اسلام کی حقیقی اور واضح تعلیمات بھی نکھر کر سامنے آئیں۔ انہوں نے
شیخ الاسلام کی صحت و تندرستی اور درازئ عمر کی دعا کی۔


تبصرہ