شہزاد حسین نقوی کی سید انعام الحسنین سے ملاقات
پاکستان
عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی نے معروف روحانی شخصیت
’کاروانِ سادات‘ کے چیئرمین پیر سید انعام الحسنین زنجانی سے ملاقات کی اور انہیں
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ شہزاد
نقوی نے پیر انعام الحسنین زنجانی کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے دورہ
کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے پیر انعام الحسنین جلد دورے کا وعدہ کیا۔ پیر انعام
الحسینین کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام اور تحریک منہاج القرآن نے دنیا کو قیام امن
اور بھائی چارہ کے فروغ کے لئے صوفیاء کے کردار سے آشنا کیا ہے۔ صوفیاء کی حقیقی
تعلیمات اور ان کے حسن کردار و اخلاق سے امت مسلمہ اور عالمی برادری کو اسلام کی
حقیقی چہرہ دیکھنے کو ملتا ہے۔


تبصرہ