سرگودھا: پاکستان عوامی تحریک کے یوم تاسیس کی تقریب

پاکستان عوامی تحریک کے 27 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک سرگودھا کے زیراہتمام اپنا ڈیرہ ریسٹورینٹ، جیل روڈ سرگودھا میں تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان عوامی تحریک کے مزکزی سیکٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور اور بریگیڈیر (ر) مشتاق احمد للہ نے حصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے شہدائے انقلاب اور ان کے وارثاء کو سلام عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہدائے انقلاب اور ان کے وارثاء وہ عظیم لوگ ہیں جو نہ بِکے ہیں نہ جھکے ہیں اورنہ ہی کبھی جھکیں گے۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ 17 جون 2016 کو مال روڈ پر ہونے والے دھرنے میں مسلم لیگ (ن) کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں ہمارے ساتھ ہوں گی اور حکومت کے اس گھناؤنے فعل کی مذمت کریں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری جلد پاکستان آ رہے ہیں اور 17 جون کو ہونے والے دھرنے کی قیادت وہ خود کریں گے۔ موجودہ حکومت کی بیڈگوورننس کا یہ عالم ہے کہ ملک کا ہر شہری اپنے اپنے طبقے کے ساتھ احتجاج کر رہا ہے۔ تعلیم و صحت کے محکمے مکمل طورپر تباہ ہوچکے ہیں۔ پانامہ لیکس پر حکومت نے آپریشن کا ڈرامہ رچایا ہے۔ 17 جون 2014 کو کیے گئے ظلم و بربیت کے نتیجے میں موجودہ حکومت اور حکمران اپنے انجام کو پہنچیں گے اور ان شاءاللہ پھانسی چڑھیں گے۔
مشتاق للہ نے اپنے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کی 27 سالہ جدوجہد، قیادت اور کارکنان کی محنت اور شہدائے انقلاب کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے انقلاب تحریک کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ہمیں اپنی زندگیوں سے زیادہ عزیز ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے کبھی بھی اپنے قائد یا مشن سے بےوفائی نہیں کی، ہم باوفا لوگ ہیں اور آئندہ بھی اپنے مشن کے مکمل وفادار رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف مال روڈ پر ہونے والے احتجاج میں سرگودھا کے کارکنان بھرپور شرکت کرکے یہ ثابت کریں کہ وہ آج بھی اپنے قائد کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے شہداء کو نہیں بھولے۔
تقریب سے پاکستان عوامی تحریک سرگودھا کے صدر فہیم حیدر چیمہ اور جنرل سیکرٹری عمران ملک نے بھی خطاب کیا۔
رپورٹ: چوہدری شوکت ابرار (سیکرٹری انفارمیشن پاکستان عوامی تحریک ضلع سرگودھا)



تبصرہ