ڈاکٹر حسن محی الدین کا مجلس وحدت المسلمین کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ، اظہار یکجہتی

پاکستان عوامی تحریک کے سنیئر مرکزی رہنما اور سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے یکم جون 2016 کو اسلام آباد میں مجلس وحدت المسلمین کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی اور ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں کا واحد ایجنڈا ملک لوٹنا ہے، خیبر تا کراچی لوگ نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات کا شکار ہیں جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جو حکومت ریاستی ادارے پولیس کے ذریعے اپنے ہی شہریوں کے قتل عام میں ملوث ہو وہ عام شہری کے جان و مال کا تحفظ کیسے کر سکتی ہے؟ اس موقع پر عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، ابرار رضا ایڈوکیٹ، فاروق بٹ، سلطان نعیم کیا نی اور میڈیا کوارڈینیٹر غلام علی انکے ہمراہ تھے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہاکہ مجلس وحدت المسلمین کا وطن عزیز میں اتحاد بین المسلمین، فرقہ واریت کے خاتمے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے اہم کردار ہے۔ محب وطن اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ باعث تشویش اور قابل مذمت ہے، اس حوالے سے پاکستان عوامی تحریک اور ڈاکٹر طاہر القادری مجلس وحدت المسلمین کے موقف کے پوری طرح ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک بھی حکومتی مظالم کا شکار ہے، اداروں کی نا انصافی کا شکار ہے، 17جون 2014 کے دن عوامی تحریک کے 14کارکنوں کو پنجاب پولیس نے دن دیہاڑے گولیاں مار کر شہید کیا اور دو سال گزر جانے کے بعد بھی انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے کہاکہ مجلس وحدت المسلمین نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ہم انکے شانہ بشانہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ کے چور حکمران ملک کو لوٹ رہے ہیں، ان کرپٹ عناصر نے سیاست کا لبادہ اوڑھ کر ملک کی سیاسی اور جغرافیائی سرحدوں کو کھوکھلا کیا، ان سے نجات کا وقت آ گیا۔
اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے انصاف کیلئے 17 جون 2016 کے دن مال روڈ پر پر امن احتجاج کرے گی۔ اس احتجاج کے موقع پر ہم مجلس وحدت المسلمین کے کارکنوں کی قربانیوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ظالم حکمرانوں اور اس ظالم نظام سے نجات کیلئے تمام مظلوموں کو اکٹھا ہونا ہو گا۔
Dr. Hassan arrives at the 'Hunger Strike Camp' to express solidarity with @AllamaRajaNasir. #HungerStrike4Justice pic.twitter.com/6ElvzEt2gO
— Dr. Hassan Qadri (@DrHassanQadri) June 1, 2016


تبصرہ